مہر خبررساں ایجنسی نے شام کے ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی وزیراطلاعات عمران الزعبی نے ترکی، سعودی عرب اور قطر کی جانب سے گذشتہ 5 برس میں وہابی دہشت گردوں بھر پور حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کے حامی ممالک اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ شامی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردوں کے ذریعہ شامی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں سعودی عرب ، ترکی اور قطر نے وہابی تکفیری دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پرہتھیار اور جنگی وسائل فراہم کئے۔ سعودی عرب کی طرف سے دہشت گردوں کو باقاعدہ تنخواہ دی جاتی ہے۔ لیکن امریکہ کے حامی ممالک دہشت گردوں کے ذریعہ شام میں اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عالم اسلام میں جاری دہشت گردی کے پیچھے ترکی، قطر اور سعودی عرب کا ہاتھ نمایاں ہیں اور یہ تینوں ممالک امریکہ اور اسرائیل کے اشارے پر ناچ رہے ہیں ۔ شامی وزير اطلاعات نے کہا کہ ان تینوں نام نہاد مسلم ممالک نے مسئلہ فلسطین سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانے کے لئے شام کے خلاف دہشت گرد گروپوں کو تشکیل دیا ۔ لیکن اللہ تعالی نے انھیں اپنے اہداف میں ناکام بنادیا ہے۔
شامی وزیراطلاعات نے ترکی، سعودی عرب اور قطر کی جانب سے گذشتہ 5 برسوں میں وہابی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں کے حامی ممالک اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکیں گے۔عالم اسلام میں جاری دہشت گردی کے پیچھے ترکی، قطر اور سعودی عرب کا ہاتھ نمایاں ہیں اور یہ تینوں ممالک امریکہ اور اسرائیل کے اشارے پر ناچ رہے ہیں ۔
News ID 1860742
آپ کا تبصرہ